اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ بتایا جائے وزیر اعظم کب تک ملک سے باہر رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟وزیر اعظم کی صاحبزادی سے متعلق حکومتی امور کی نگرانی انتہائی تشویش کا باعث ہے،نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ کابینہ کا ایک رکن وزیر اعظم کی ڈیڑھ ہفتے میں واپسی اوردوسرا ڈیڑھ ماہ کا اعلان کر رہا ہے،وزیر اعظم کی وطن واپسی سے متعلق خواجہ آصف ، عابد شیر علی کی متضاد آرا ء کے باعث تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں امور حکومت کون چلا رہا ہے ،بتایا جائے کب تک سربراہ حکومت کے بغیر ملک چلایا جاتا رہے گا۔وزیر اعظم کی صاحبزادی سے متعلق حکومتی امور کی نگرانی انتہائی تشویش کا باعث ہے۔