اسلام آباد (پمز ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ۔پمز ہسپتال کے میل نرس ملزم کرشن کمار کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جواد حسین عادل کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ایس آئی یو پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم پر پمز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل معذور مریضہ سے مبینہ طور پر زیادتی کا الزام ہے ۔ ملزم سے تفتیش کیلئے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کرشن کمار کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
پمز ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
16
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں