اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر کمیشن کے سربراہ کا اعلان کردیا،اپوزیشن کا شدید ردعمل

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل کر لیا، جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس اپوزیشن کی مشاورت سے طے ہوں گے اور کمیشن کے دیگر ارکان کے نام بھی اپوزیشن کی مشاورت سے فائنل کیے جائیں گے۔تاہم پاناما لیکس کی تحقیقات پر اپوزیشن جماعتوں نے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کی تجویز کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ احترام اپنی جگہ لیکن سرمد جلا ل عثمانی کو کمیشن کا سربراہ نہیں بنانا چاہیے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل کر لیاہے جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس اپوزیشن کی مشاورت سے طے ہوں گے اور کمیشن کے دیگر ارکان کے نام بھی اپوزیشن کی مشاورت سے فائنل کیے جائیں گئے،ادھرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کا نام مسترد کرتے ہوئے کہا احترام اپنی جگہ لیکن انہیں کمیشن کا سربراہ نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہیں بنتا تو پھر پارلیمنٹ کی جائنٹ کمیٹی بنائی جائے، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ایسے شخص ہے جس پر سب کو اعتماد ہو سکتا ہے مقصد سب کا ایک ہے کہ حقائق پر مبنی کمیشن بننا چاہیے،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی تجویز تھی کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن ہونا چاہیے ہم نے تحریک انصاف کی تجویز پر کوئی اعتراض نہیں کیا لیکن فورینزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومت کیوں ایسا راستہ اختیار کر رہی ہے جو اپوزیشن کی ڈیمانڈ ہی نہیں؟ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس (ر)سرمد جلال عثمانی کی سربراہ میں قائم کمیشن کومسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کمیشن کا اعلان توکر دیا گیا لیکن مشاورت نہیں ہوئی، لگتا ہے حکومت نے عجلت اور گھبراہٹ میں اعلان کر دیا، شاہ محمود نے کہا کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہم درست تحقیقات چاہتے ہیں حکومت پہلے اپنی حکمت عملی بتائے وہ چاہتی کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو متفقہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آگے بڑھانا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…