لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو تنظیمی ڈھانچہ تحلیل ہونے کے باعث یوم تاسیس کی تیاریاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، یو م تاسیس کے مرکزی جلسے میں محض آٹھ روز باقی رہ جانے کے باوجود رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث تیاریاں زور نہیں پکڑ سکیں ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں کی طرف سے یوم تاسیس کے سلسلہ میں سر گرمیاں زور نہیں پکڑ سکیں جس کی بنیادی وجہ تنظیمی ڈھانچے کا موجود نہ ہونے کو قرار دیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان بیرون ملک سے وطن واپسی پر رہنماؤں کو یوم تاسیس کے سلسلہ میں دوبارہ ہدایا ت جاری کریں گے۔ ایک اور ذرائع نے بتایا ہے کہ یوم تاسیس میں باقی صوبوں کی نسبت زیادہ تعداد خیبر پختوانخواہ سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد پہنچے گی اس لئے پنجاب اور دیگر صوبوں میں ان تیاریوں میں وہ جوش و خروش نہیں دیکھا جارہا ہے تاہم عمران خان کی ہدایات کے بعد ہو سکتا ہے کہ ان میں مزید تیزی دیکھی جائے ۔