بھمبر (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ وزیراعظم کولاحق تکلیف ختم ہورہی ہے ٗ آئندہ چند دنوں میں وطن واپس آئینگے ٗ ٗ جن لوگوں نے وزیر اعظم کے خلاف افواہیں پھیلائیں اور جھوٹ بولے وو بے نقاب ہونگے ۔ہفتہ کو آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر نے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاکہ وزیر اعظم محمدنواز شریف علاج کیلئے لندن گئے ہیں اور ٹیسٹوں کے بعد رپورٹ پر امید ہے اور ڈاکٹروں نے بھی تسلی بخش قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو لاحق تکلیف ختم ہورہی ہے وزیر اعظم آئندہ چند روز میں وطن واپس آئیں گے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ وزیر اعظم کے خلاف جن لوگوں نے افواہیں پھیلائیں اور جھوٹ بولے وہ بے نقاب ہونگے نوازشریف کے خلاف سازشوں کی طویل تاریخ ہے ٗوزیر اعظم کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا