منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سارے فیصلے اب لندن میں ہونگے، رحمٰن ملک نے اندر کی خبر دیدی

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف اس وقت لندن میں علاج کیلئے گئے ہوئے ہیں ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لندن روانگی کی وجوہات نہیں بتائیں کہ وہ کس مقصد کیلئے گئے ہیں،لندن کا موسم ٹھنڈا ہے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیتا ہوں کہ لندن آجائیں ،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پانامہ لیکس پر مشاورت کے لئے لندن روانہ ہوگئے ۔ بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لندن بلایا ہے ان کے بلاوے پر لندن جارہا ہوں جہاں پر ان سے پانامہ لیکس پر تبادلہ خیال سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق اہم امور زیر غور آئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور ان دنوں وزیراعظم نواز شریف بھی بیماری کے باعث علاج کیلئے لندن گئے ہوئے ہیں نواز شریف سے لندن ملاقات اور عیادت کا فیصلہ آصف علی زرداری نے کرنا ہے نواز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ہوگی یا نہیں لندن جا کر فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی لندن میں ہیں عمران خان نے نہیں بتایا کہ وہ لندن کیوں آئیں ہیں ؟ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن بھی بیرون ملک گئے ہیں اس پر رحمن ملک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب بھی لندن آجائیں تمام سیاستدان لندن جارہے ہیں کیونکہ لندن کا موسم ٹھنڈا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…