ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقاریر کیس ٗ الطاف حسین سمیت 20رہنماؤں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری کر دیئے گئے

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(نیوز ڈیسک)اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر اور انھیں سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور پیش ہوئے ٗاس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے 8 مقدمات میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب ایم کیو ایم رہنماؤں وسیم اختر، رؤف صدیقی اور اظہار الحسن کی ضمانت کی درخواست میں 7 مئی تک توسیع کردی جبکہ قمر منصر کی بھی 23 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ 7 مئی کو تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہاکہ اپنے پارٹی قائد کی تقریر پر صرف تالیاں بجائیں، اگر تالیاں بجانا جرم ہے تو مقدمے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سپریم کورٹ تک جائیں گے ٗیقین ہے کہ جھوٹے مقدمے میں باعزت بری ہوں گے۔وسیم اختر نے کہاکہ قانونی ماہرین کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھائیں گے ٗمصطفی کمال ٹوئنٹی 20 میچ کھیل رہے ہیں جو جلد ختم ہو جائیگا۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ میرا ضمیر کبھی نہیں سویا، پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے اور پارٹی کی اجازت سے بیرون ملک گیا تھا، ملک میں پہلے بھی بہت سی لیکس آئیں مگر کسی کا کچھ نہیں بگڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…