اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاناماپیپرز کا معاملہ،چیف جسٹس کے علاوہ کوئی کمیشن یا کمیٹی قبول نہیں ہے ٗعمران خان

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پرانا دور ہوتا تو پاناماپیپرز کا معاملہ چھپ جانا تھا ،چیف جسٹس کے علاوہ کوئی کمیشن یا کمیٹی قبول نہیں ہے ٗ پہلی دفعہ آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہو گا ٗآزاد کشمیر کے الیکشن میں سٹیٹس کو کے حامیوں کو شکست دیں گے ۔فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ باریاں لینے والوں کو عوام سمجھ چکی ہے ،یہ پاکستان بدل چکاہے جس کی ایک وجہ پاکستانی ٹی وی چینلز ہیں جنہوں نے لوگوں میں شعور پیدا کیا اور اصل میں نوجوانوں میں جو تبدیلی آئی ہے وہ سوشل میڈیا کی وجہ سے آئی ہے کیونکہ اب کوئی بھی چیز چھپائی نہیں جاسکتی ہے ،سوشل میڈیا پر فوری کوئی بھی چیز وائرل ہو جاتی ہے اور ہر کوئی اسے دیکھ سکتاہے ۔عمران خان نے کہاکہ اگر پرانا دور ہوتا تو پاناما پیپرز نے چھپ جانا تھا تاہم اب نہیں چھپ سکتا ، پہلے میڈیا پر کنٹرول تھا اب نہیں ۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو اثاثے ظاہر کرنے ہوں گے کیونکہ حکومت عوام کو جوابدہ ہوتی ہے ، ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ٗدیکھیں پار ک لین کے محل اور انہوں نے ٹیکس کتنا دیاہے ،ڈیوڈ کیمرون اور پاکستانی وزیراعظم کو یکھیں کہ کیسے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مطالبہ کیا تو ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ٹیکس گوشوارے شائع کیے ،عوام کو جو اب دیا تاہم حکومت پر کرپشن کا الزام لگا تو جواب دینے کی بجائے انہوں نے خورشید شاہ پر الزام لگا دیا،میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو انہوں نے مفاد کیلئے شوکت خانم کو نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود ٹیکس نہ دے تو وہ عوام سے کیسے مانگے گا ؟نوازشریف نے ایک مرتبہ بھی وضاحت نہیں دی ،وزراء پاناما لیکس پر روزانہ گفتگو کرنے آ جاتے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں کے ٹیکس ریٹر ن دیکھ لیں ،جب میں کاؤنٹی کھیلتا تھا تو 35فیصد ٹیکس دیتاتھا ،18سال کرکٹ کھیلی اور سارا پیسہ میرے نام پر میرے ملک میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو کسی کو بلیک میل نہیں کریں گے بلکہ مجرموں کو پکڑے گے ،جمہوریت میں شفافیت ہونی چاہیے ،ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں ۔خطاب کے آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوبیس اپریل کو روکا گیا تو حکومت خود ذمہ دار ہو گی عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار سے جہاز میں ملاقات کے دوران صرف جلسے پر گفتگو ہوئی ،اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ٗ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی کے علاوہ کوئی اور کمیشن قبول نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…