کراچی (نیوز ڈیسک) فلاحی اداروں کی سب سے بڑی پاکستان تنظیم کے سربراہ جناب عبدالستار ایدھی کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا ہے محترمہ بلقیس ایدھی نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ محترمہ بلقیس ایدھی نے میدیا سے بات کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایدھی صاحب کی صحت کی بہت فکر ہے جو کہ دن بدن بتدریج گرتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اب آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا ہے ، میں قوم سے ان کی صحت کی دعا کی اپیل کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اس ہیرو کے چند سال قبل گردوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اب انہین باقی کی عمر ڈائیلاسز کروانا پڑے گا۔