لاہور(نیوزڈیسک)ایجرٹن روڈ پر لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصےلات کے مطابق ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں مقیم لڑکی نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ 16سالہ لڑکی سدرہ اپنے والدین کے ساتھ ہوٹل میں مقیم تھی تاہم آج اپنی والدہ سے جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہو کرکھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ہوسپٹیلٹی ان ہوٹل میں مقیم تھی اور واقعے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے اسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جابنر نہ ہو سکی۔