پشاور(نیوزڈیسک)پشاور اور چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران76سے زائد افراد گرفتارکر لیئے گئے۔پشاور میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پشاور کے علاقہ پھندو میں کارروائی کی گئی جس دوران متعدد افغان باشندے بھی گرفتار کئے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری اسلحہ بر آمد کر کے ضبط کر لیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسزکو کارروائی کے دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن پولیس نے مشتبہ افرا پر کڑی نظر رکھی ۔