پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ کے ذریعے مہاجر نوجوانوں کو قتل کرایا،دوران تفتیش قادرپٹیل کا انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر عبدالقادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرزحکام نے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق قادرپٹیل نے رینجرزحکام کے سامنے مزید سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ کے ذریعے مہاجر نوجوانوں کو قتل کرایا یہ حکم بلدیہ ٹاؤن میں 2010 میں میت بس پر فائرنگ سے 5 بلوچ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ملا۔ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ پیپلز یوتھ کے سابق صدر رؤف ناگوری نے روف ناظم اور بابا لاڈلہ سے قتل عام کرایا۔یہ تمام چیزیں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جاوید ناگوری اورثانیہ ناز کے علم میں ہیں جبکہ سینیٹر یوسف بلوچ تمام کاموں میں پیش پیش ہوتے تھے ۔قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ رؤف ناگوری اور سعید بھرم دونوں سگے بھائی ہیں۔سعید بھرم متحدہ اور رؤف ناگوری پیپلزپارٹی میں ہے۔قادرپٹیل کے مطابق رؤف ناگوری پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ چلاتا رہا ہے۔ قادر پٹیل نے انکشاف کیاکہ لیاری میں امن کمیٹی آصف زرداری اور فریال تالپور کے حکم پر بنا وائی گئی۔قادرپٹیل کے مطابق آصف زرداری اورسینٹر یوسف بلوچ کے حکم پر لیاری میں کچھیوں کو قتل کرایا۔انہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ نبیل گبول اور ذوالفقار مرزا کے بعد میں زرداری کے قریب ہوا۔نبیل گبول متحدہ کے ذریعے کچھیوں کو سپورٹ کرتا تھا ۔ذرائع کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے ہفتہ کو قادر پٹیل پھر حاضر ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…