سوات (نیوزڈیسک) مشکوک سرگرمیاں، یونیورسٹی آف سوات انتہائی اقدام پر مجبور،طلباء پر پابندی لگادی، یونیورسٹی آف سوات انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے بیٹھنے اور ساتھ چلنے پر پابندی عائد کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ لڑکے اور لڑکیاں یونیورسٹی کے اندر یا باہر ایک ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پھرنے سے اجتناب کریں تاہم خلاف ورزی کرنے پرلڑکے یا لڑکی پر پچاس روپے سے 5 ہزار جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کی شکایات کے بعد کیا گیا ۔