کوہستان (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں حکام نے ضلع کوہستان میں سات روز سے ملبے تلے دبے ہوئے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ¾ کوہستان کے ایک پولیس افسر بختیار خان نے بی بی سی کو بتایا کہ کوہستان کے دور افتادہ پہاڑی علاقے وادی کندیا میں اتھورہ باڑی کے مقام پر ایک ہفتہ قبل تودے کی زد میں آنے سے ایک ہی گاو¿ں کے 29 افراد دب گئے تھے تاہم مقامی لوگوں کی کوششوں سے دو لاشیں نکالی گئی تھیں ¾ چار دیگر افراد کو بھی زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالستار خان نے مقامی علماءکی مشاورت سے دبے ہوئے 23 افراد کی موت کا اعلان کیا اور بعد میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس دلخراش سانحے پر ہر آنکھ نم نظر آئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































