بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ڈولفن فورس کا دائرہ کار مزید4 بڑے شہروں میں بڑھانے کا فیصلہ

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدار ت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈولفن فورس کا دائرہ کار مزید 4 بڑے شہروں میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بعد ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور بڑے شہروں میں ڈولفن فورس کے قیام سے سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈولفن فورس کے پہلے دستے نے کام شروع کر دیا ہے جس سے لاہور کے شہریوںمیں تحفظ کا احساس بڑھا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی پر ڈولفن فور س کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں کارکردگی کی بنیاد پر ڈولفن ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا نیا چہرہ ہے جس سے عوام کو بہت توقعات ہیں اور ڈولفن فورس کے جوان اس پر پورا اتریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…