لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ کے قریب شادی کی تقریب میں ایکو ساﺅنڈ آپریٹرز کو نشے آور چیز دے کر بیہوش کرکے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا، اسپتال داخل، ایک نوجوان فوت۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے گجن پور چوک پر ایکوساﺅنڈ دوکان کے مالک جاوید مگن سے گاو ¿ں ذکریہ مہیسر کے قریب ملگانی برادری کے گاو ¿ں میں شادی کی تقریب کے لیے ایکو ساﺅنڈ بوک کروایا تھا اور دو نوجوان 18 سالہ نوید کمبر اور 14 سالہ کاشف مگسی ایکوساﺅنڈ لے کر گاو ¿ں ملگانی گئے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو رات کے وقت نشے آور چیز دے کر مبینا بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دونوں کو طبی امداد کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا جہاں پر 14 سالہ کاشف مگسی فوت ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فوت ہونے والے بچے کے لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثائے کے حوالے کیا گیا ورثائے نے الزام لگائتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کے پیروں پر رسوں کے نشانات ہے، دوسری جانب دونوں افراد کے ورثائے نے ایس پی چوک پر واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا گیا۔ اس موقعہ پر قربان مگسی، قمرالدین کمبر اور دیگر نے بتایا کہ ہمارے نوجوانوں کو نشے آور چیز دے کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب ایس پی ہیڈکوارٹر توقیر نعیم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ دولہے کے چچا اور ایکوساﺅنڈ دوکان کے مالک سے بھی تفتیش کی گئی ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































