لاہور ( نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے ایلیٹ نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں سالانہ 8 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی، فیسوں میں مجوزہ اضافے کی سفارشات باقاعدہ منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب کو بھیجی جائیں گی۔یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے یہاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں ای ڈی ایجوکیشن لاہور پرویز اختر،ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن رانا حسن اختر اور ایلیٹ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے گروپس کے نمائندوںنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 2016 کے تعلیمی سال سے سالانہ آٹھ فیصد اضافے کی حتمی تجویز تیار کر لی ہے۔اگر کوئی ادارہ سمجھتا ہے کہ وہ آٹھ فیصد سے زیادہ فیس وصول کرنے کا حقدار ہے تو اسے اس امر کی متعلقہ ضلعی رجسٹریشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ضلعی رجسٹریشن اتھارٹی مقررہ شرح سے زیادہ اضافے کے کیس کا فیصلہ 20 دنوں میں کرنے کی پابند ہو گی جبکہ فیس میں مقررہ شرح سے زیادہ اضافے کے خواہشمند نجی تعلیمی ادارے کو اپنا موقف منوانے کے لئے قابل قبول دلائل پیش کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 4 ہزار روپے سے کم فیس والے نجی تعلیمی اداروں پر 8 فیصد اضافے کی شرح کا قانون لاگو نہیں ہو گا تاہم وہ بھی اپنی فیسیں بڑھانے کے لئے متعلقہ ضلعی رجسٹریشن اتھارٹی کی منظوری لینے کی پابند ہوں گے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں آٹھ فیصد سالانہ اضافے کے قانون کو پہلے سے موجود قانون میں ترمیمی بل کی صورت میں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر کی صورت میں اس قانون کو آرڈیننس کی صورت میں بھی نافذالعمل کیا جا سکتا ہے۔
نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ،حکومت نے تجویزمنظور کرلی،نئے فیصلے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ،نوجوان کی زندگی ختم کرنے کی اجازت دیدی
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
مریم نواز نےاہم ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی
-
موٹرویز اور قومی شاہرائوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی



















































