کراچی (نیوز ڈیسک)دہشت گردوں کے علاج معالجے اور سہولت کاری کے حوالے سے ڈاکٹرعاصم حسین کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی ، ڈاکٹر عاصم سمیت کیس میں نامزد ملزمان وسیم اختر ، رو¿ف صدیقی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم انیس قائم خانی کی گرفتاری کے لیے کئی بار ان کی ڈی ایچ اے میں واقع رہائش گاہ گیا ، مگر انیس قائم خانی نہ مل سکے ، تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی ایس ایچ او درخشاں کو گرفتاری کی ہدایت کی جائے۔دوسرے مفرور ملزم قادر پٹیل کے حوالے سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم بیرون ملک سے تاحال واپس ہی نہیں آیا ، گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ عدالت نے تینوں مفرور ملزمان انیس قائم خانی ، سلیم شہزاد اور قادر پٹیل کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی
ڈاکٹر عاصم کیس میں نئی پیشرفت, مفروروں کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری ، وجہ کیا بنی؟ جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































