اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔ پاکستان بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ماضی میں توانائی اور صحت کے شعبے میں منصوبے شروع نہیں کئے گئے۔ امید ہیں دوہزار اٹھارہ تک توانائی کے شعبے میں شروع کئے گئے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا فضائی اڈا تعمیر کیا جائے گا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہوگا۔ حکومت ملک کو درست سمت میں لے جاری ہے۔ عوام حکومت کا ساتھ دیں اور بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرلیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام کسی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کی تعلیمات امن اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے : صدرمملکت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے



















































