اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)27مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریک دن ہے جب لاہور کے گلشن اقبال پارک میں کئی گھرانوں کے گلشن اجاڑ دئیے گئے ۔بے رحم دہشتگردوں نے ایک بار پھر سفاکی کی انتہا کر دی اور کئی گھرانوں کو برباد کر دیا ۔اس موقع پر ایک مرتبہ پھر سیاستدانوں نے اپنی دکانداری چمکانا شروع کر دی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں عظمی بخاری اور سلمان بٹ میں توتکار نے چھلنی سینوں کو مزید چھلنا کردیا ۔سلمان بٹ نے عظمیٰ بخاری پر الزامات کی بارش کر دی ۔جس پر عظمیٰ بخاری بھی خاموش نہ رہی اور ترکی بہ ترکی جواب دیا ۔مزید کیا باتیں ہوئیں آپ بھی دیکھ لیجئے۔