بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے ،خورشید شاہ

datetime 29  مارچ‬‮  2016 |

سکھر(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایک مدت سے کہتے آرہے ہیں کہ پنجاب میں بھی دہشتگردی کی نرسریاں موجودہیں اوران کے خلاف فوراً آپریشن ہونا چاہئے لیکن میری بات پر توجہ نہیں دی گئی اور اس غفلت کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم ابھی تک دہشتگردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے،پنجاب میں فورسز کی طرف شروع ہونے والے آپریشن کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں دہشتگردی کا نیٹ ورک موجود ہے،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک حکمران دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے باھر نکل کر نہیں سوچیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کیا۔انکا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں سیاسی فائدے کو بالائے طاق رکھ کر دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کاروائی کی اور قوم گواہ ہے کہ دہشتگردوں نے ہمیں کچھ قوتوں کے ساتھ ملکر انتخابی مہم سے بھی دور رکھا، مگر آج میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کے ہم نے قومی مفاد کو ذاتی اور پارٹی مفاد سے بالا ئے طاق رکھتے ہوئے انکے خلاف موثر اقدامات اٹھائے، مگر آج دائیں بازو کی حمایت حاصل کرنے کے لئے نہ صرف معصوم اور قیمتی جانوں کو قربان کیا جا رہا ہے بلکہ پارلیمینٹ اور اعلی عدلیہ کا تقدص بھی پامال ہو رہا ہے اور حکومت کی رٹ بھی چیلنج ہو رہی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم اب بھی دہشتگردی کے خلاف ہر سطح اورہر محاذ پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز دہشتگردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہیں اور انشااللہ وہ پنجاب سے بھی دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دہشتگردی کے خلاف بر وقت اقدام کرتی تو شاید اقبال ٹاون پارک لاہور کا واقعہ وقوع پزیر نہ ہوتا اور سینکڑوں گھر اجڑنے سے بچ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پنجاب میں آپریشن کو عوام قابل تحسین سمجھتے ہیں اور اسکے نتائج ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان، اسلام اور ہماری سلامتی کے دشمن ہیں اور ایسے دشمنوں کا قلع وقمع کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…