جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

گلشن اقبال دھماکہ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق لاہور کے تفریحی مقام گلشن اقبال میں خود کش حملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں جے آئی ٹی کے کنویئر ایس پی انوسٹی گیشن انسداد دہشت گردی ہوں گے جبکہ دیگر چار ممبران میں آئی ایس آئی اور آئی بی کی افسران سمیت انچارج انوسٹی گیشن اقبال ٹاون پولیس سٹیشن اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن محکمہ انسداد دہشت گردی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
گلشنِ اقبال پارک میں اتوار کو ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے
دوسری جانب گلشن اقبال دھماکے میں ہلاک شدگان کی تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی فوج کے 40 رکنی دستے اور سی ٹی ڈی کے ارکان نے پیر کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہم شواہد اکٹھے کیے جبکہ عینی شاہدین کے تاثرات بھی قلمبند کیے تھے۔اس سے قبل تھانہ اقبال ٹاؤن کے ایس ایچ او کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے۔انھوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں اور اب تک 30 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
گذشتہ روز سانحہ گلشن اقبال کے سوگ میں لاہور شہر میں تمام بڑے کاروباری مراکز اور تفریحی مقامات بند رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…