اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف ایک اور اپیل دائر کردی گئی ہے جو وزارت داخلہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ ایان علی کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹس بھیجا گیا تاہم اس نے داد رسی کے حق کو استعمال نہیں کیا حالانکہ وہ نظر ثانی کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کرسکتی تھی۔ اپیل میں کہا گیاہے کہ سندھ ہائیکورت کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے لہٰذا یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ایا ن علی کیخلاف وزارت داخلہ میدان میں کود پڑے