کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کمانڈوجا ں بحق ہوگیا.ڈپٹی انسپکٹر جنرل ویسٹ فیروز شاہ کے مطابق زاہد جعفری اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں تعینات تھا، جہاں صدر ممنون حسین بھی دورہ کراچی کے دوران قیام کرتے ہیں۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق زاہد جعفری کو کریم آباد پل پر ا±س وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جب وہ ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا.مقدس حیدر کے مطابق زاہد حسین کو نائن ایم ایم پستول کی مدد سے سر پر عقب سے 3 گولیاں ماری گئیں۔ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زاہد جعفری کو موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تاہم عینی شاہدین سے اس حوالے سے مزید سوالات کیے جارہے ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ بھی ہوسکتا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔