اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ وزیراعظم 3سال سے صرف عزم دہرارہے ہیں اوردہشتگردموقع ملتے ہی بڑاگھاؤلگانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔وزیراعظم کے خطاب پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم کاخطاب سیاسی تقریرکے علاوہ کچھ نہیں تھا،وزیراعظم پچھلے تین سال سے دہشتگردی کے خاتمے کاعزم دہراتے آئے ہیں ،لیکن عملاًانہوں نے کوئی اقدام نہیں کیااوردہشگردموقع ملتے ہی ایک بڑاگھاؤلگانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہیں ہوا،قوم اورسیاسی جماعتوں کی حمایت کے باوجودپلان کے بعض حصوں کومعطل رکھنے کاکوئی جوازنہیں ،وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے متعلق حکومتی کارکردگی سے آگاہ نہیں کیا۔