لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی جناح ہسپتال آمد کے موقع پر دھکم پیل سے ایمر جنسی کا دروازہ ٹوٹ گیا ، عمران خان شدید بد نظمی کی وجہ سے مریضوں کی عیادت کئے بغیر ہی باہر آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان پارٹی رہنماﺅں جہانگیر خان ترین ، میاں محمود الرشید ، شعیب صدیقی اور دیگر کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کےلئے جناح ہسپتال آئے تاہم وہاں جمع لوگوں اور ہمراہ آنے والے کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے شدید بد نظمی پیدا ہو گئی اور ایمر جنسی کا دروازہ اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ عمران خان ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایمر جنسی سے باہر آ گئے تاہم کچھ دیر بعد رش کم ہونے پر پارٹی رہنما عمران خان کو دوبارہ ایمر جنسی کے اندر لے کر گئے ۔