جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے داخلی راستوں پرفول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے واک تھرو گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔انہو ں نے کہا کہ تفریح کے لئے آنے والوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر وزیٹرکو واک تھر وگیٹس اور سکینرز کے ذریعے چیک کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری پارک میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے کئے گئے دورہ کے موقع پر افسران و اہلکاران سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو پارک سید ظفر الحسن کو ہدایت کی کہ داخلی راستے اور ایسی جگہوں جہاں تفریح کے لئے آنے والوں کا زیادہ رش ہوتا ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر کیمرے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کرتے وقت جو لیپسز (Lapses)نظر آئیں انہیں فور ی طور پر دور کیا جائے۔خالد عیاض خان نے سفاری زو پارک اور چڑیا گھر لاہور کے انچارج صاحبان کو سکیورٹی سٹاف کو ہمہ وقت تیار رکھنے اور اپنے علاقے کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کو ان تفریحی پارکس کے نزدیک گشت بڑھنے کی درخواست بھی کر دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…