لاہور(نیوز ڈیسک)سانحہ لاہور کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ ، عدالتوں کا بائیکاٹ،ماتحت عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے ، وکلا نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔سانحہ لاہور کے خلاف بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ۔ سانحہ لاہور کے دلخراش واقع کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلا برادری نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے ، بائیکاٹ کے باعث کسی قسم کی عدالتی کارروائی نہیں کی گئی ۔ تمام مقدمات کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔