جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم نے خطاب میں صرف باتیں کیں، یہ عمل کاوقت ہے،قمر زمان کائرہ

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں صرف باتیں کیں یہ عمل کاوقت ہے ،باتیں کرنامیڈیااوراپوزیشن کاکام ہے ،وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی بات نہیں کی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران قمرزمان کائرہ نے کہاکہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرسنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا،دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ ہوناچاہئے تھا،پنجاب حکومت کودہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرناچاہئے تھاجونہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کوئی اہم بات نہیں کی،اگریہی کچھ کہناتھاتواس کی ضرورت نہیں تھی، وزیراعظم کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکابتاناچاہئے تھا،یہ وقت ان کے باتیں کرنے کانہیں باتیں میڈیا اوراپوزیشن نے کرنی ہیں وہ حکومت ہیں اورحکومت کاکام عمل کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے فرقہ واریت کوہوادینے والوں کوکٹہرے میں لانے کی بات کی توکیاریڈزون میں بیٹھے لوگ حکومت کی اجازت سے بیٹھے ہیں، وزیراعظم کوانہیں اٹھاکرباہرپھینکنے کاحکم دیناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب میں آپریشن نہیں کرناچاہتی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…