اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف اینکر ، بزنس مین و سابق گلوکار جنید جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کے سرغنہ کی شناخت ہو گئی ہے جس نے حملے کی تمام تر پلاننگ کی اور حملہ آوروں کی رہنمائی کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ پر چند نامعلوم افراد نے جنید جمشید پر حملہ کرکے انہیں شدید زدو کوب کیا جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے تھے۔وزیرداخلہ کے احکامات کی روشنی میں سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی رہنمائی کرنے والے کی شناخت کر لی ہے۔ جنید جمشید پر حملہ کرنے والا کراچی کا رہائشی ہے اور کراچی سے اسلام آباد ممتاز قادری کے چہلم کیلئے آ رہا تھااور جنید جمشید بھی اسی جہاز میں سفر کر رہے تھے مذکورہ شخص نے جنید جمشید کو دیکھ کر ان پر حملے کی پلاننگ کی اور ایئرپورٹ سے باہر نکل کر ان پر حملہ کر دیا۔