بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا چاہ بہار میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی موجودگی اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ایران کو قانونی ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ایرانی شہر چاہ بہار میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی موجودگی اور اس کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر ایران کو قانونی ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ہندوستانی ایجنسی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یہ معاملہ ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی سے ہونے والی ملاقات میں اٹھایا جس پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے باضابطہ ریفرنس بھیجا جائے۔ مقامی انگریزی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چاہ بہار میں ’را‘ کی موجودگی کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہم ایک دو دن میں ایران کو قانونی ریفرنس ارسال کردیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی ریفرنس میں پاکستان کی جانب سے، ایران سے پوچھا جائے گا کہ اس کی سرزمین سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک کیسے آپریٹ ہورہا ہے، جبکہ ایرانی سرحد پار کرکے ’را‘ کا ایجنٹ پاکستان کیسے پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پر اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ وہ ساحلی شہر سے آپریٹ ہونے والے ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز نے چند روز قبل بلوچستان سے ’را‘ کے حاضر سروس ایجنٹ کل بھوشن یادو کو حراست میں لیا تھا، جس کے قبضے سے حاصل ہونے والے ہندوستانی شناختی کارڈ میں اس کا فرضی نام مبارک حسین پٹیل درج تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’را‘ کا نیٹ ورک ایران کے شہر چاہ بہار سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔‎



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…