جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، امریکی ہوٹل پاکستانی پرچم کے رنگ میں‌ڈھل گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ(نیوزڈیسک) گذشتہ روز پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے افسوسناک سانحہ پر عالمی برادری بھی چیخ اٹھی۔ سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی جس نے ہر ذی روح کو پُرنم کر دیا۔ والدین کے ساتھ تفریح کے لیے آئے بچے موت کی آغوش میں چلے گئے، اس افسوسناک سانحہ پر جہاں پاکستانی عوام اشکبار ہے وہیں عالمی برادری نے بھی پاکستان کے ساتھ اس سانحہ پر اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس میں دئے گئیے بیان میں کہا کہ امریکہ پاکستان میں ہوئے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سمیت خطے بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہم مشترکہ کوششیں کرتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں ایک امریکی ہوٹل نے اس موقع پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے خود کو پاکستان کے قومی پرچم میں ڈھال لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی اومنی ڈیلس ہوٹل کی یہ تصاویر امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے اظہار یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‎



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…