کراچی (نیوز ڈیسک) سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی کاسفاری پارک عوام کیلئے بندکردیاگیا ہے، کے ایم سی کے ڈائریکٹر پارکس کے مطابق لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے ولے خود کش دھماکے کے بعد ملک بھرمیں پارک بند کردئے گئے ہیں،کراچی کاسفاری پارک بھی عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے،سفاری پارک کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ پیرکے روزپارک کھلاتھا مگرپولیس نے آکربند کرادیا پولیس حکام نے اتوار کی شام ہی پارک بند کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم انتظامیہ نے پیر کی صبح پارکس کھول دیا تھا جس کے بعد،سیکیورٹی خدشات کے باعث سفاری پارک عوام کیلئے دوبارہ بند کردیا گیا۔