جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،عمران خان

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام صوبوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے،حکومت کو اپنی ترجیحات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز لاہور میں جناح اسپتال میں لاہور بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔ آرمی پبلک سکول کے بعد لاہور میں بھی بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنا قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کی کارروائیاں نبی اکرم کے پیغام کے منافی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام صوبوں میں آپریشن شروع کیا جائے دہشت گرد جس صوبے میں بھی ہیں انکو ڈھونڈ کر نکالا جائے اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ پولیس کو سیاسی کارروائیوں اور انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکومت پولیس کو غیر سیاسی بنائے۔ جب ہم پولیس کو اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر لگا دیں گے تو پھر مشکل حالات میں ہمیں رینجر کو بلانا پڑتا ہے۔ اگر ہم پولیس کو ان کاموں میں کم الجھائیں گے تو ہی پولیس اپنا اصل کام کر پائے گی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…