پشاور(نیوزڈیسک)پشاورکےاخون آباد، آفریدی آباد اورملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اخون آباد، آفریدی آباد اورملحقہ علاقوں سرچ آپریشن کیاگیا،جس کے دوران 25 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افرادکے قبضہ سے 2 پستولیں اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے، مشتبہ افرادکوتھانہ پھندو منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔