کراچی (نیوزڈیسک) دل دل پاکستان فیم سابق گلوکار جنید جمشید نے جزا فوڈز کے نام سے بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنالیا ہے ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اپنی نئی پراڈکٹس کی تعارفی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے ایمانی سے تجار ت ترقی نہیں کرتی قوم کو ایمانداری کا راستہ دکھایا ہے ،جزا کے ذریعے اپنی ملکی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کراﺅنگا۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی سنت نبوی ؓ پر عمل کرنے کی مرہون منت ہے ،فیشن انڈسٹری کے بعد جیولری، پرفیوم اور اب زرعی اجناس کو دنیا بھر میں متعارف کرنامیرا ہدف ہے ۔اس موقع پر ان کے بیٹے تیمور جنید نے بھی خطاب کیا۔