اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی جاسوس کو حساس اداروں کارگڑا،بڑا اعتراف کرلیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو پاکستانی بندرگاہوں پر حملوں کی تربیت فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق کل بھوشن یادو سے سفری دستاویزات اور متعدد جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ¾ اسے حراست میں لے کر اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سیکیورٹی افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ را ایجنٹ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر دہشت گردی کے حملوں کی تربیت کےلئے اس نے کئی افراد کو بھارت بھیجا ¾ ایرانی پورٹ چباہار سے ایک کشتی بھی خریدی تھی۔مذکورہ جاسوس کی گرفتاری پر پاکستان نے بھارت کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارتی جاسوسوں کی بلوچستان اور کراچی میں سرگرمیوں پر سخت احتجاج بھی کیا تھا۔بھارت کے وزیر خارجہ اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ کل بھوشن یادو ہندوستانی شہری ہے اور نیوی کا سابق افسر ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق را ایجنٹ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا تھا اور اس کے پاس درست ایرانی ویزا بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…