لاہور(نیوزڈیسک)گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کے بعد پاک فوج کی جیو فینسنگ وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچا ئی گئی،جیو فینسنگ وہیکل کے ذریعے تمام موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرکے انکی تفتیش کی جائے گی ۔ تفصیل کے مطابق گلشن اقبال میں خود کش دھماکے کے بعد پاک فوج کے افسران کی ہدایات پر جیو فینسنگ وہیکل کو جائے وقوعہ پر پہنچایا گیا جس کے ذریعے جائے وقوعہ پر اور اس کے اطراف میں کی جانے والی موبائل فون کالز کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ۔