لاہور(نیوزڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے وزیرِ اعظم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان اور ان کی سرپرستی میں چلنے والی انتظامیہ کو تحلیل کرکے کرکٹ کو تباہی سے بچائیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے سبب ایونٹ سے باہر ہو جانے کے بعد ذکا ءاشرف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودہ نظام نے پاکستان کرکٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، چنانچہ وزیراعظم کو اس نظام کو تحلیل کرنا ہوگا تاکہ ہم کرکٹ کی بہتری کےلئے آگے بڑھ سکیں اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کا منظور شدہ آئین اپنائیں اور موجودہ آئین نہ اپنائیں جو نجم سیٹھی نے اپنے مفادات کو پورا کرنے کے لیے بنایا ہے۔ا±نہوں نے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی حیثیت سے پی سی بی کے اکثر معاملات چلانے والے نجم سیٹھی کو پاکستانی کرکٹ کی بربادی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئر مین شہریار خان صرف ”دستخط کرنے کی مشین “بن گئے ہیں اور وہ نجم سیٹھی کی تجاویز کے خلاف جانے کی ہمت نہیں رکھتے۔ذکا ءاشرف نے انکشاف کیا کہ دو مواقع ایسے تھے جب شہریار خان نے اس وقت کے چیف سلیکٹر معین خان کا کردار کم کرنے کی کوشش کی وہ چونکہ نجم سیٹھی کے دوست تھے لہٰذا ایسا نہ کر پائے لیکن جب معین خان کی سوشل میڈیا پر کسینو سے نکلتے ہوئے تصاویر منظرِ عام پر آئیں تو پھر انہیں کوئی نہیں بچا پایا۔پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں کسی کرکٹر کے نہ ہونے پر انہوں نے پی سی بی کے تھنک ٹینک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری مدت ملازمت میں جاوید میانداد اور انتخاب عالم کرکٹ کے امور سنبھال رہے تھے -اب کوئی کرکٹر پی سی بی کے اہم عہدے پر کام نہیں کر رہا۔شاہد آفریدی کی کارکردگی کے بارے میں انہوںنے کہاکہ اگر آفریدی کو آگے کھیلنا ہے تو پی سی بی کو چاہیے کہ وہ ان کی خامیوں کو دور کرنے کےلئے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزارے۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ میرے دورِ ملازمت میں شاہد آفریدی دو مہینے این سی اے میں کرکٹ بہتر کرنے کےلئے گئے جس کے بعد کافی بہتری نظر آئی ¾میرا مشورہ ہے کہ عمر اکمل ¾احمد شہزاد اور دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بحالی کے عمل سے گزاریں اور اگر وہ پھر بھی بہتری نہیں دکھاتے تو انہیں ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہنا ہو گا۔انہوں نے پی سی بی کی مالی حالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیس ہزارروپے تنخواہ والوں کو سادگی مہم کے نام پر برطرف کردیا، جبکہ بورڈ کے پاس اکثر ملازم ایسے ہیں جو پانچ لاکھ ماہوار لیتے ہیں۔
کرکٹ ٹیم کی کارکردگی،جواءخانہ،شہریارخان اورنجم سیٹھی،ذکاءاشرف اندرکی باتیں باہرلے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
بارش کا الرٹ جاری
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
-
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری اپنے داماداور وزیر دفاع پر ڈال دی



















































