اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ہر طرف خون ہی خون ،متعددبے ہوش،ہسپتالوں کی صورتحال ناقابل بیان

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)علامہ اقبال ٹاﺅن کے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیر کےلئے آنے والوں کے اہل خانہ اور عزیز وا قارب اپنے پیاروں کی تلاش کےلئے جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے ،دھماکے کی جگہ پر ہر طرف خون ہی خون دیکھ کر دو خواتین بیہوش ہو گئیں ،تلاش کے لئے آنے والے ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی لاشیں لاشیں اور زخمی حالت میں دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جس سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیر کےلئے آنے والوں کے گھروں میںموجود اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم کے عالم میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں پر ہر طرف خون ہی خون دیکھ کر کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ اپنے پیاروں کی تلاش کے لئے آنے والی دو خو اتین بیہوش ہو گئیں جنہیںریسکیو 1122نے طبی امداد دی ۔ جائے وقوعہ پر اپنے پیاروں کے نہ ملنے پر ایک بڑی تعداد ہسپتالوں پہنچ گئی جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں رش انتہائی بڑھ گیا ۔دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے رشتہ دار ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جسکی وجہ سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ متعدد بچے ہسپتالوں میں پڑے سسک رہے ہیں جن کے لواحقین کی تلاش ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…