اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی نااہلی کاپردہ فاش،بڑے نقصان کے بعد نیا حکم جاری کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کی نااہلی کاپردہ فاش،بڑے نقصان کے بعد نیا حکم جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے کچھ دن پہلے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھیجاتھا کہ لاہور کے پارکس اور شاپنگ سنٹرز پر حملے ہوسکتے ہیں۔جس پارک پر آج حملہ ہوا ہے وہاں سیکورٹی کا اتنا نامناسب انتظام تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے تک موجود نہ تھے اور اس پارک کی دیوار صرف تین فٹ اونچی ہے۔ خودکش بمباراسی چھوٹی سی دیوار کو پھلانگ کر پارک میں داخل ہوا،واضح رہے کہ پشاوریونیوسٹی اٹیک کے بعد ملک بھر میں پارکس، سکولوں اوردیگر مقامات کے بارے میں انتباہ جاری کیاگیاتھا کہ وہاں پر سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کے بعد لاہور میں واقع تمام تفریحی مقامات سکیورٹی خدشات کیوجہ سے تاحکم ثانی بند کر دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کے بعد پولیس حکام نے لاہور میں واقع تمام پارکس اور تفریحی مقامات کو سکیورٹی خدشات کیوجہ سے تاحکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق تمام تفریحی مقامات میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…