اسلام آباد(نیوزڈیسک) مشتعل افراد کاحملہ،جنید جمشید نے بھی آخر کارجوابی قدم اُٹھالیا، ملبوسات کے معروف برانڈ کے مالک جنید جمشید نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مشتعل افراد کے حملہ کرنے اورتشدد کا نشانہ بنانے ¾ نازیبا زبان استعمال کرنے اورجملے کسنے پربالاخر جوابی قدم اٹھالیا،تھانہ ائیر پورٹ میں حملہ آوروںکے خلاف مقدمہ درج کر نے کےلئے درخواست دائر کر دی ہے جنید جمشید نے بتایا کہ ملزمان میرے سامنے آجائیں تو پہچان لونگا پولیس کے مطابق ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو رات گئے جنید جمشید بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے تو اس دوران 8 سے 10 افراد نے ان پر جھپٹ کر حملہ کر دیا حملہ کرنے والے افراد نے متعدد بار جنید جمشید کو گھونسے مارے ایک لمحے کےلئے ان کو چھوڑا گیا تاہم پھر دوبارہ ان کو پکڑنے کی کوشش کی۔مشتعل افراد جنید جمشید کے خلاف مشتعل افراد نعرے لگا رہے تھے ¾حملہ کرنے والے افراد کا دعویٰ تھا کہ جنید جمشید نے اسلام کی مقدس شخصیت کی توہین کی ہے ۔اس موقع پر موبائل فون سے ویڈیو بنانے والا شخص حملہ کرنے والوں کو شاباش دیتا رہا ۔اس موقع پر جنید جمشید زیادہ تر خاموش رہے اور ہجوم کی جانب سے ہونے والی تنقید اور الزامات سنتے رہے۔جنید جمشید حملہ ہونے کے بعد واپس لاﺅنج کی جانب بھاگ کر اپنے آپ بچایا تاہم بعد میں اے ایس ایف کے اہلکار جنید جمشید کو اپنے ساتھ دفتر میں لے گئے واضح رہے کہ جنید جمشید نے ایک ٹی وی پروگرام کے دور ان اپنے متنازع بیان پر قوم سے معافی مانگ لی تھی ۔دوسری جانب جنید جمشید نے تھانہ ائیر پورٹ میں حملہ آوروںکے خلاف مقدمہ درج کر نے کےلئے درخواست دائر کر دی ہے جنید جمشید نے بتایا کہ ملزمان میرے سامنے آجائیں تو پہچان لونگا پولیس کے مطابق ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا