بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

عافیہ کی رہائی مسلمانوں ، امریکہ اور یورپ کے درمیان غلط فہمیوں کے خاتمے کا سبب بنے گی ،ڈاکٹر فوزیہ

datetime 27  مارچ‬‮  2016 |

صوابی/خیبرپختونخواہ (نیوز ڈیسک)عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ڈاکٹرعافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت تو عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس بھیجناچاہتی ہے لیکن ہمارے اپنے حکمران ہی قوم کی بیٹی کی وطن واپسی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی و قومی غیرت کے اظہار پر خیبر پختونخواہ کے عوام سب پر سبقت لے گئے ہیں۔ وہ خیبر پختونخواہ ، صوابی میں اسلامیہ اسکول اینڈ کالج شوا اڈہ میں تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کے شرکاءسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات قوم کا اثاثہ ہیں۔ ان کی مکمل حوصلہ افزائی سے قوم و ملک کی ترقی ممکن ہے۔ یہی جذبہ مجھے کراچی سے صوابی لے کر آیا ہے۔تعلیم یافتہ پاکستان عافیہ کا خواب ہے۔ عافیہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی بچوں میں تعلیم کے شوق کو اجاگر کرنے کے شعبے میں ہی حاصل کی ہے اوروہ اسی جذبے کے ساتھ پاکستان واپس لوٹی تھی لیکن 30 مارچ ، 2003 کواسے تین معصوم بچوں سمیت کراچی سے اغواءکرکے اگلے روز ہی سرحد پار امریکی عقوبت خانے منتقل کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کے ساتھ سب بڑا ظلم یہ کیا گیا کہ پاکستانی اداروں نے اس پر عائدالزامات کی تحقیق و تفتیش کرنے کی زحمت ہی نہیں کی اور پاکستانی شہریوں کے ساتھ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سول سوسائٹی کی طرح پاکستان کی سول سوسائٹی بھی عافیہ کے ساتھ جس طرح یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا ہے جو ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف اور حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی بے حسی کے خاتمے کا سبب بنے گی۔ڈاکٹر عافیہ کی رہائی مسلمانوں ، امریکہ اور یورپ کے درمیان غلط فہمیوں کے خاتمے کا سبب بنے گی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس موقع پر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو یاد رکھنے پر تقریب کے شرکاءاور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صوابی پہنچنے پر پاک آرمی کے شہید کیپٹن کرنل شیرخان کی قبر پر حاضری دی اور ان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…