اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

” را“ افسر کی گرفتاری کے بعد مزید تیرہ ساتھی گرفتار

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)”را“ کے اعلیٰ افسر کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید تیرہ ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا گیا ، پانچ سو سے زائد دہشتگردوں کے مسلمان بن کر ملک میں پھیل جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری طرف گرفتار را کے افسر نے پاکستان میں سرکاری تعیناتی کا اعتراف کرلیا۔ حساس اداروں نے ملک میں پھیلے “را” کے ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ، کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید تیرہ ساتھیوں کو بھی پکڑ لیا گیا۔ پکڑے جانے والے افراد دہشتگردی ، فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں تاہم ان کی گرفتاری کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں تربیت حاصل کرنے والے 5 سو دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں جو مسلمان بن کر ملک میںدہشتگردی ، مذہبی فسادات پھیلانے ، فوج کے خلاف اکسانے اور دیگر ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز میں کئی اہم افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ دوسری طرف کل بھوشن یادیو سے تفتیش کرنے والی ٹیم نے حکومت کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق “را” کے گرفتار افسر نے پاکستان میں سرکاری تعیناتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ “را” کا افسر پاکستان میں دہشتگردی ، علیحدگی پسندی اور فرقہ واریت کیلئے فنڈنگ بھی کرتا رہا۔ ملزم کے ساتھی کراچی اور بلوچستان میں اب بھی موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…