اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کسی اسکرپٹ پر نہیں اپنی سوچ پر عمل کر رہے ہیں،مصطفی کمال

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نئی سیاسی جماعت پاک سر زمین کے سربراہ اور سابق ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کسی اسکرپٹ پر نہیں اپنی سوچ پر عمل کر رہے ہیں۔ اگر الطاف حسین ٹھیک ہوتے تو پارٹی میں برے لوگ بھی نہ ہوتے پورا سچ بولنا میرے لئے مشکل نہیں۔ ایک انٹرویو میں مصطفی کمال نے کہا کہ فی الحال پورا سچ بول کر کسی کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں کر سکتا۔ ریاستی اداروں کے بل بوتے پر آنے والوں کا حشر دیکھ چکے ہیں۔ ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے جس ادارے کا جو کام ہے اسے وہی کرنا چاہئے ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ جو پاکستان کو مانتا ہے وہ میرے لئے قابل نفرت نہیں ہو سکتا۔ بااختیار مقامی حکومتوں کے بغیر نئے صوبے بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ چھوٹے صوبوں کے تحفظات اور مسائل کو از سر نو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے بڑے بڑے رہنماﺅں کا اقتدار چلا جاتا ہے لوگ انہیں یاد تک نہیں کرتے مگر میری خدمات کو یاد رکھا گیا۔ عمر فاروق سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی مگر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایم کیو ایم سے ”را“ کے تعلقات کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہماری جماعت مکمل طور پر جمہوری ہو گی۔ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں لوپ ہولز ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو قانونی مشاورت فراہم کریں گے۔ ایم کیو ایم کے کرپٹ لوگوں کو بچہ بچہ جانتا ہے۔ ایم کیو ایم 12 مئی کی واحد ذمہ دار نہیں کسی کو خوش کرنے کے لئے کچھ نہیں کہوں گا۔ ملازمت کے لئے ملک ریاض سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…