ہفتہ‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2025 

گلگت , بلتستان میں دہشت گردی کا خطرہ’

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت-بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسند ضلع دیامیر میں حملے کر سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے مشورہ دیا ہے کہ گلگت-بلتستان پولیس سرکاری تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر سیکیورٹی مزید سخت کر دے۔وزارت نے ایک خط کے ذریعے گلگت-بلتستان حکومت کوآگاہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔خط کے مطابق، طالبان ضلع میں پولیس تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر اہم شخصیات کو ہدف بنا سکتے ہیں، لہذا مقامی پولیس ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں پر نظر رکھے۔ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گلگت-بلتستان کے انسپکٹر جنرل ظفر اقبال اعوان نے دیامیر کے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد اور ایس پی کو خطرے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ماضی میں دہشت گرد نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں اور قراقرم ہائی وےپر شیعہ مسافروں کونشانہ بنا چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…