اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی جاسوس سے تحقیقات کادائرہ وسیع

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے دوران تفتیش انکشافا ت کا سلسلہ جاری ہے اورحساس اداروں کو بھارتی جاسوس کے زیراستعمال مواصلاتی آلات کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور اس سے کئی ماہ کی نقل حمل اوررابطوں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تفتیشی اداروں کو زیرتفتیش بھارتی جاسوس کے موبائل فون،انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد جاسوس کی اہداف کی تکمیل،”را“ہیڈکوارٹرسے ہدایات سے متعلق معلومات ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ سے پاکستان میں ممکنہ ساتھیوں اور مقامی تحریب کاروں سے رابطوں کی تصدیق کی جارہی ہے اس کے علاوہ حکام کو بھارتی جاسوس کی اب تک کی سرگرمیوں سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں اور ان معلومات کی بنیاد پرتحقیقات کاعمل ٹھوس بنیادوں پرآگے بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کی آیندہ کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں جبکہ جاسوس کے مختلف ملکوں میں ٹیلیفونک اورانٹرنیٹ رابطوں سے متعلق پتا لگایاجارہاہے۔ابتدائی تحقیقات میں کل بھوشن نے زیادہ تر انکشافات اورمعلومات خودبتائی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…