اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان پاکستان کا عظیم ترین حصہ ہے ،دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا عظیم ترین حصہ ہے بلوچستان پاکستان سے ہے اور پاکستان بلوچستان سے ہے، دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ادارہ ثقافت کے زیراہتمام منعقدہ آرٹسٹ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمان محمد حسنی، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال سمیت بلوچستان بھر سے آئے ہوئے فنکاروں ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے کچھ لوگ غیروں کا ہاتھ تھام کر اور ملک دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر ہم سے دور چلے گئے ہیں، علم و ادب اور فنون لطیفہ کی اس خوبصورت محفل کے توسط سے میں انہیں کہتا ہوں کہ وہ واپس آئیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ فنکار ملکی ثقافت کے ترجمان ہوتے ہیں جو معاشرے کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ فنکار معاشرے کا سب سے حساس طبقہ ہوتے ہیں، جو اپنے گردو پیش کے سماجی ، معاشی ، سیاسی و نفسیاتی مدو جزر کو شدت سے محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سچا اور سچل فنکار عدم مساوات ، طبقاتی تفریق اور معاشرتی ناہمواریوں کے شکار لوگوں میں لطیف انداز میں امید کی کرنیں بکھیرتا ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور سب کی مشترکہ کاوشوں سے بلوچستان میں ایک خوبصورت سورج طلوع ہوا ہے، جس میں سب سے بڑا حصہ صوبے کے عوام کا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمان محمد حسنی نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صوبے کے حالات مختلف حوالوں سے بہت خراب تھے ہمیں مختلف شعبوں میں بے شمار مشکلات درپیش تھیں لیکن ہماری حکومت نے عوام کی فلاح وبہبوداورانہیں تفریح کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے مسلسل اقدامات کئے اوراللہ کا شکر ہے کہ آج ہماراصوبہ امن وترقی کی راہ پر گامزن ہے اس حوالے سے پاک فوج اورسیکورٹی فورسز نے ہماری بھرپورمعاونت کی،صوبائی وزیر نے کہاکہ معاشر ے کے دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کی اہمیت سے بھی انکارنہیں کیاجاسکتاہمارے معاشرے میں تفریح تو سب چاہتے ہیں موسیقی کو بھی پسند کیاجاتاہے لیکن جب فنکاروں کو عزت واحترام دینے کی بات آتی ہے تو انہیں مسلسل نظراندازکیاجاتاہے۔فنکار معاشرے کا خوبصورت چہرہ ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں بانٹتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ ادوارمیں فنکاروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی تاہم ہماری حکومت فنکاروں کی حوصلہ افزائی اورانکی فلاح وبہبود کیلئے خاطرخواہ اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں صوبے کے فنکاروں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کاقیام عمل میں لایاجارہاہے ،تقریب کے اختتام پر کمانڈرسدرن کمانڈاورصوبائی وزیرثقافت نے نمایاں کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے فنکاروں میں نقدانعامات اوراسناد تقسیم کیں،قبل ازیں کمانڈرسدرن کمانڈ نے فنکاروں کے بنائے ہوئے فن پارے دیکھے اوران میں گہری دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے مقامی فنکاروں کے فن کوسراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…