لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہونگی جس کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے باقاعدہ شیدول جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے تعلیمی سال کیلئے جاری چھٹیوں کے شیڈول کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات صوبہ بھر میں یکم جون سے شروع ہونگی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی،تاہم 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے اور یوم آزادی کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ قومی و مذہبی تہواروں پر حالات کے مطابق تعطیلات کا اعلان کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونگی۔