اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

’’جن‘‘ نہ نکلا جعلی عامل نے ’’جان‘‘ نکال دی

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقے شریف پورہ میں جعلی پیر نے جن نکلاتے ہوئے 60 سالہ عبدالستار زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گوجرانوالہ کے علاقے شریف پورہ میں جعلی پیر سائیں بابا نے 60 سالہ بوڑھے شخص عبدالستار کے ’’جن‘‘ نکالنے کیلئے اپنے حواری کے ساتھ کمرے میں لے گیا جہاں پر جعلی پیر نے عبدالستار کا چہرہ دہکتے کوئلوں پر رکھ کر اوپر اپنے حواریوں کو بٹھا دیا۔ بوڑھے باپ کی خوفناک چیخیں سن کر باہر بیٹھا بیٹا ابوبکر کمرے میں مدد کیلئے داخل ہوا تو جعلی عامل نے گالیاں دے کر باہر بیٹھنے کو کہا کہ یہ جنات کی آوازیں ہیں۔ بیٹا زبردستی باپ کی مدد کے لئے کمرے میں گیا تو عبدالستار اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ اور جعلی پیر موقعہ پا کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق عبدالستار کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جس کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس نے جعلی پیر کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں تاہم ابھی تک گرفتار نہ کر سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…